ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی میسورو کے مہارانی کالج کی طالبات سے خطاب کریں گے

راہل گاندھی میسورو کے مہارانی کالج کی طالبات سے خطاب کریں گے

Wed, 10 Jan 2018 10:50:42    S.O. News Service

میسورو،9؍جنوری (ایس او نیوز)سال 2015 میں کانگریس قائد راہل گاندھی بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج کی طالبات سے خطاب کیا تھا اور اب سال 2018 میں آل انڈیا کانگریس کے صدر منتخب ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر میں ریاست کرناٹک کا دورہ کرنے والے ہیں اس موقع پر نوان قائد راہل گاندھی میسورکے مہارانی کالج کی طالبات سے خطاب کریں گے۔ لیکن ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ میسورو کے حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی واسو نے بتایا کہ ابتداء میں کانگریس کے صدر ودھیا وردھکا کالج آف انجینئرنگ کے طلباء و طالبات سے خطاب کرنے والے تھے لیکن مہارانیس کالج میں طالبات کی تعداد کافی زیادہ ہونے اور اس کالج میں درمیانی اور غریب طبقے کی طالبات کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لئے راہل گاندھی کو مہارانیس کالج کی طالبات سے خطاب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مہارانیس کالج کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں بحث کی گئی ہے۔ میسور میں دوسری مرتبہ اس طرح راہل گاندھی طلباء و طالبات سے خطاب کررہے ہیں۔ اس سے پہلے مورخہ 13اگست 2010 جب راہل گاندھی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری تھے تو اس وقت میسور کی سینٹ فلومناس کالج کے طلباء و طالبات سے خطاب کیا تھا اور سوالوں کے جوابات بھی دئے تھے۔


Share: